34
1 خدا وند نے موسیٰ سے بات کی اس نے کہا، “
2 بنی اسرا ئیلیوں کو یہ حکم دو : تم لوگ ملک کنعان میں آ رہے ہو۔ جب تم کنعان میں آؤ گے ، تم پو رے ملک پر قبضہ کر لو گے جس کی یہ سرحد ہو گی :
3 جنوب میں تم لوگ ایدوم کے قریب صین ریگستان کا حصّہ حا صل کر و گے۔ تمہا ری جنوبی سرحد مردہ سمندر کے مشرقی کنارے سے شروع ہو گی۔
4 یہ بچھو ؤں کی راہ ( اسکا ر پین پاس) کے جنوب سے گذرے گی۔ یہ صین ریگستان سے ہو کر قادِس برنیع تک جا ئے گی۔ اور پھر حصر ادّار اور تب یہ عضمُون سے گذرے گی۔
5 عضمُون سے سر حد مصر کی ندی تک جا ئے گی اور اس کا آ خر بحر روم پر ہو گا۔
6 تمہا ری مغربی سر حد بحر رو م ہو گی۔
7 تمہا ری شُما لی سر حد بحر روم سے شروع ہو گی اور ہو ر پہا ڑ تک جا ئے گی۔
8 ہور پہا ڑ سے یہ حما ت کو جا ئے گی اور پھر صداد کو۔
9 اور یہ سرحد زِ فرون کو جا ئے گی اور یہ حصر عینان پرختم ہو گی۔ اس طرح یہ تمہا ری شما لی سر حد ہو گی۔
10 تمہا ری مشرقی سرحد عینان پرشروع ہو گی اور یہ سفام تک جا ئے گی۔
11 سفام سے یہ سر حد عین کے مشرق میں ربلہ تک جا ئے گی۔ سر حد گلیلی سمندر کے مشرقی کنا رے سے آگے بڑھے گی۔
12 تب سر حد دریا ئے یردن کے ساتھ سا تھ چلے گی۔ اور مردہ سمندر پر جا کر ختم ہو گی۔ یہی تمہا رے ملک کے چاروں طرف کی سرحدیں ہیں۔”
13 موسیٰ نے بنی اسرا ئیلیوں کو حکم دیا : “یہی وہ زمین ہے جسے تم لوگ تقسیم کرو گے۔ تم لوگ نو خاندانی گروہ اور منسی کے آ دھے خاندانی گروہ کے بیچ زمین کے تقسیم کر نے کے لئے قرعہ ڈا لو گے۔
14 رُوبن، جاد خاندانی گروہ کے لوگ منسی کے آدھے خاندانی گروہ کے لوگوں نے اپنی اپنی میراث لی۔
15 وہ ڈھا ئی خاندان گروہوں نے یریحو کے قریب دریا ئے یردن کے مشرق میں اپنی میراث حاصل کی۔”
16 تب خداوند نے موسیٰ سے بات کی اس نے کہا۔
17 “یہ وہ لوگ ہیں جو زمین بانٹنے میں تمہا ری مدد کریں گے۔ کا ہن الیعزر نون کا بیٹا یشوع۔
18 اور ہر ایک خاندانی گروہ سے تم ایک قا ئد منتخب کرو گے۔ یہ لوگ زمین کی تقسیم کریں گے۔
19 قا ئدین کے نام یہ ہیں :
یہودا ہ کے خاندانی گروہ سے یفُنّہ کا بیٹا کا لب۔
20 شمعون کے خاندانی گروہ عمّیہود کا بیٹا سموئیل۔
21 بنیمین کے خاندانی گروہ سے کسلُون کا بیٹا اِلیداد۔
22 دان کے خاندانی گروہ سے یگلی کا بیٹا بُقّی۔
23 منّسی ( یوسف کا بیٹا ) کے خاندانی گروہ سے افود کا بیٹا حنّی ایل۔
24 افرائیم ( یوسف کا بیٹا ) کے خاندانی گروہ سے سفتان کا بیٹا قمو ایل۔
25 زبولون کے خاندانی گروہ سے فرناک کا بیٹا الیصفن۔
26 اِشکا ر کے خاندانی گروہ سے عزّان کا بیٹا فلتی ایل۔
27 آشر کے خاندانی گروہ سے شلوی کا بیٹا اخیہود۔
28 نفتالی کے خاندانی گروہ سے عمیہود کا بیٹا فدا ہیل۔”
29 خداوند نے ان آدمیوں کو بنی اسرا ئیلیوں میں کنعان کی زمین بانٹنے کے لئے حکم دیا۔
لا وی نسلوں کے شہر