8
تب خدا وند نے یشوع سے کہا ، “مت ڈرو ہمّت نہ ہارو۔” اپنی تمام فوجوں کو عی لے جاؤ۔ میں عی کے بادشاہ کو شکست دینے میں تمہاری مدد کروں گا۔ میں اسکے لوگوں کو اس کے شہر کو اُس کی زمین کو تمہیں دے رہا ہوں۔ تم عی اور اسکے بادشاہ کے ساتھ وہی کرو گے جو تم نے یریحو اور اسکے بادشاہ کے ساتھ کیا۔ اس بار تم صرف دولت اور مویشیوں کو لے لو اور اپنے لئے رکھو۔ تم اپنے لوگوں کے بیچ اس کی تقسیم کرو گے۔ اب تم اپنی کچھ فوجوں کو شہر کے پیچھے گھات لگاکر چھپنے کا حکم دو۔”
اِس لئے یشوع اپنی پوری فوج کو عی کی جانب لے گیا۔ تب یشوع نے اپنے بہترین ۳۰۰۰۰ لڑنے والے آدمیوں کو چُنا اس نے انہیں رات میں باہر بھیج دیا۔ یشوع نے انکو یہ حکم دیا : “میں جو کہہ رہا ہوں اسے ہوشیاری سے سُنو۔ تم کو شہر کے پیچھے کے علاقہ میں چھپے رہنا چاہئے حملہ کے وقت کا انتظار کرو شہر سے بہت دور نہ جاؤ ہوشیاری سے دیکھتے رہو اور تیاّر رہو۔ میں فوجوں کو اپنے ساتھ شہر کی طرف حملہ کے لئے لے جاؤں گا۔ ہم لوگوں کے خلاف لڑ نے کے لئے شہر کے لوگ باہر آئیں گے۔ ہم لوگ پلٹیں گے اور پہلے کی طرح بھاگ کھڑے ہونگے۔ وہ لوگ ہمارا پیچھا شہر سے دور کریں گے۔ وہ لوگ یہ سوچیں گے کہ ہم لوگ ان سے پہلے کی طرح بھاگ رہے ہیں۔ اس لئے ہم لوگ بھا گیں گے اور وہ ہمارا پیچھا کرتے رہیں گے جب تک ہم انہیں شہر سے دور تک نہ لے جائیں۔ تب تم اپنے چھپنے کی جگہ سے آؤ گے اور شہر پر قبضہ کرلو گے۔خدا وند تمہارا خدا تمہیں فتح کی طاقت دیگا۔
“تمہیں وہی کرنا چاہئے جو خدا وند کہتا ہے مجھ سے رابطہ رکھو تو شہر پر حملہ کرنے کا حکم دونگا۔ جب تم شہر پر قبضہ کر لو تو اُس کو جلا دو۔”
تب یشوع نے ان آدمیوں کو انکے چھپنے کی جگہ بھیجا اور انتظار کرنے لگا۔ وہ لوگ بیت ایل اور عی کے درمیان ایک جگہ گئے یہ جگہ عی کے مغرب میں تھی لیکن یشوع اپنے لوگوں کے ساتھ رات بھر وہاں ٹھہرا رہا۔
10 دُوسری صبح یشوع نے سب کو جمع کیا تب یشوع اور اسرائیل کے قائدین فوجوں کو عی لے گئے۔ 11 یشوع کی تمام فوجوں نے عی پر حملہ کیا وہ شہر کے دروازہ کے سامنے رُکے فوج نے اپنا خیمہ شہر کے شمال میں ڈالا۔ فوجوں اور عی کے درمیان ایک وادی تھی۔
12 یشوع نے تقریباً ایک اور گروہ کے ۵۰۰۰ سپاہیوں کو چُنا یشوع نے انہیں شہر کے مغربی علاقے میں چھپنے کے لئے بھیجا جو بیت ایل اور عی کے درمیان میں تھا۔ 13 اسی طرح یشوع نے فوجوں کو جنگ کے لئے تیار کیا تھا۔ اوّل خیمہ شہر کے شمال میں تھا ، دُوسرے فوجی مغرب میں چھپے تھے اس رات یشوع وادی میں گیا۔
14 بعد میں عی کے باد شاہ نے اسرائیل کی فوج کو دیکھا۔ بادشاہ اور اسکے لوگ اٹھے اور جلدی سے اسرائیل کی فوج سے لڑنے کے لئے آگے بڑھے۔ عی کا بادشاہ مشرقی یردن کی وادی کی طرف باہر گیا۔ اِس لئے وہ یہ نہ جان سکا کہ شہر کے پیچھے فوجی چھپے ہیں۔
15 یشوع اور اسرائیل کی فوجوں نے عی کی فوجوں کو اپنا پیچھا کر نے دیا۔ یشوع اور اسکی فوج نے مشرق میں ریگستان کی طرف دوڑ نا شروع کیا۔ 16 شہر کے لوگوں نے شور مچانا شروع کیا اور انہوں نے یشوع اور اس کی فوج کا پیچھا کرنا شروع کیا تمام لوگوں نے شہر چھوڑ دیا۔ 17 عی اور بیت ایل کے تمام لوگوں نے اِسرائیلی فوج کا پیچھا کیا شہر کھلا چھوڑ دیا گیا۔ کو ئی بھی شہر کی حفاظت کے لئے نہیں رہا۔
18 خدا وند نے یشوع سے کہا ، “اپنے بر چھے کو عی شہر کی طرف کرکے پکڑ کر تھا مے رکھو میں یہ شہر تم کو دونگا۔ اس لئے یشوع نے اپنے برچھے کو تھا مے رکھا۔ 19 اسرا ئیل کے چھپے ہو ئے فوجوں نے اسے دیکھا وہ جلدی سے اپنے چھپنے کی جگہوں سے نکلیں اور شہر کی طرف تیزی سے چل پڑیں۔ وہ شہر میں گھس گئے اور اس پر قبضہ کر لیا۔ تب فوجوں نے شہر کو جلانے کے لئے آ گ لگا نی شروع کی۔
20 عی کے لوگو ں نے مُڑ کر دیکھا اور اپنے شہر کو جلتا دیکھا۔ انہوں نے دھویں کو آسمان تک اٹھتے دیکھا اس لئے انہوں نے اپنی طاقت اور ہمت کھو دی۔ انہوں نے بنی اسرا ئیلیوں کا پیچھا کرنا چھو ڑا۔ بنی اسرا ئیلیو ں نے بھاگنا بند کیا وہ مُڑے اور عی کے لوگوں سے لڑنے چل پڑے۔ عی کے لوگوں کے لئے بھاگنے کے لئے کو ئی محفوظ جگہ نہ تھی۔ 21 یشوع اور اس کی فوجوں نے دیکھا کہ اس کی فوج نے شہر پر قبضہ کر لیا ہے۔انہوں نے اپنے شہر سے دھواں اٹھتے دیکھا اسی وقت انہوں نے بھاگنا بند کیا وہ مُڑے اور عی کی فوجوں سے جنگ کرنے کے لئے دوڑ پڑے۔ 22 تب وہ فو جی جو چھپے تھے جنگ میں مدد کے لئے شہر سے باہر نکل آئے۔ عی کی فوجوں کے دونوں طرف اسرائیل کے فو جی تھے۔ عی کے فو جی جال میں پھنس گئے تھے۔ اسرا ئیل نے انہیں شکست دی۔ وہ اس وقت تک لڑتے رہے جب تک عی کا کو ئی بھی مرد زندہ نہ رہا اُن میں سے کو ئی بھا گ نہ سکا۔ 23 لیکن عی کے بادشاہ کو زندہ چھو ڑدیا گیا۔ یشوع کے فو جی اسے اس کے پاس لا ئے۔
24 جنگ کے وقت اسرا ئیل کی فو جو ں نے عی کی فو جوں کو میدان اور ریگستان میں دھکیل دیا۔ اور اس طرح اسرا ئیل کی فو ج نے عی سے تمام فوجوں کو مار نے کا کام میدان اور ریگستا ن میں پو را کیا۔ تب اسرا ئیل کے تمام فو جی عی کو واپس آئے۔ پھر انہوں نے ان لوگوں کو جو شہر میں زندہ بچے تھے مار ڈا لا۔ 25 ا س دن عی کے تمام لوگ مارے گئے۔ وہاں ۱۲۰۰۰ مرد اور عورتیں تھیں۔ 26 یشوع نے اپنے برچھے کو عی کی طرف بطور نشانی کے رکھا تا کہ اس کے لوگ شہر کو بر باد کر سکیں۔ اور یشوع نے انہیں اس وقت تک نہیں رو کا جب تک وہ سب تباہ نہ ہو گئے۔ 27 بنی اسرا ئیلیوں نے جانورو ں اور شہر کی چیزوں کو اپنے پاس رکھا یہ وہی بات تھی جس کے کرنے کا حکم خداوند نے یشوع کو دیتے وقت کیا تھا۔
28 تب یشوع نے عی شہر کو جلا دیا وہ شہر ویران چٹانوں کا ڈھیر بن گیا یہ آج بھی ویسا ہی ہے۔ 29 یشوع نے عی کے بادشاہ کو ایک درخت پر پھانسی پر لٹکا دیا۔ اس نے اس کو شام تک ایک درخت پر پھانسی دے کر لٹکائے رکھا۔ غروب آفتاب پر یشوع نے بادشاہ کی لا ش کو درخت سے نیچے اُتارنے کی اجا زت دی۔ انہوں نے اس کی لا ش کو شہر کے دروازہ پر پھینک دیا اور اس کی لاش کو کئی چٹانوں سے ڈھانک دیا۔ چٹانوں کا وہ ڈھیر آج تک وہاں ہے۔
30 تب یشوع نے اسرا ئیل کے خداوند خدا کے لئے ایک قربان گا ہ بنا ئی اس نے یہ قربان گا ہ کو عیبال پر بنا ئی۔ 31 خداوند کے خادم موسیٰ نے بنی اسرا ئیلیوں سے کہا تھا کہ کس طرح قربان گا ہ بنا ئی جا ئے۔ اسی لئے یشوع نے قربان گا ہ اسی طرح بنا ئی جس طرح ’موسیٰ کی شریعت کی کتاب ‘ میں بیان کیا گیا تھا۔ قربان گا ہ کو بغیر کا ٹے ہو ئے پتھروں سے بنا یا گیا۔ ان پتھرو ں پر کبھی کسی اوزار کا استعمال نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے اس قربان گا ہ پر خداوند کے لئے جلانے کی قربانی پیش کی۔ اور انہوں نے ہمدردی کا ندرانہ بھی پیش کیا۔
32 اس جگہ پر یشوع نے موسیٰ کی شریعت کو پتھروں پر لکھا اس نے ایسا سبھی بنی اسرا ئیلیوں کے دیکھنے کے لئے کیا۔ 33 بزرگ ( قائدین ) عہدہ دار ، قاضی اور سبھی بنی اسرا ئیل مقدس صندوق کے اطراف کھڑے تھے۔ وہ اُن لا وی نسلوں کے کا ہنوں کے سامنے کھڑے تھے۔ جو خداو ندکے معاہدہ کے مقدس صندوق کو لے کر چلتے تھے۔ اسرا ئیلی اور غیر اسرا ئیلی سبھی لو گ وہاں کھڑے تھے آدھے لوگ عیبال کی پہاڑی کے سامنے کھڑے تھے اور دوسرے آدھے لوگ گرزیم کی پہا ڑی کے سامنے تھے۔ خداوند کے خادم موسیٰ نے ان سے ایسا کرنے کو کہا تھا۔ موسیٰ نے ان سے ایسا اس خیر و برکت کے لئے کرنے کو کہا تھا۔
34 تب یشوع نے شریعت کے تمام الفاظ کو پڑھا۔ یشوع نے دُعا ئیں اور بد دُعا ئیں پڑھیں۔ اس نے سب کچھ اسی طرح پڑھا جس طرح ’ شریعت کی کتاب ‘ میں لکھا تھا۔ 35 سبھی بنی اسرا ئیل وہا ں جمع تھے سب عورتیں بچے اور بنی اسرا ئیلیوں کے ساتھ رہنے وا لے سبھی غیر ملکی وہاں جمع تھے اور یشوع نے موسیٰ کے ذریعے دیئے گئے ہر ایک حکم کو پڑھا۔
2:1+یا2:1شطّیم دریا ئے یردن کے مشرق میں ایک قصبہ۔5:3+اس5:3کے معنی “ختنہ کی پہاڑی”7:26+اس7:26کے معنی مصیبت کے ہیں۔